ملتان میں خودکش دھماکہ،9افراد جاں بحق،50زخمی
ملتان(تازہ ترین۔13ستمبر۔2015ء) ملتان کے وہاڑی چوک میں دھماکہ ہوا ہے، جس میں 9افراد جاں بحق جبکہ50زخمی ہوئے
ہیں۔ ڈی سی او ملتان کے مطابق ابتدائی شواہد کے مطابق یہ خودکش حملہ تھا، جائے وقوع پر بال بیرنگ موجود ہیں۔ سی پی او کے مطابق جائے دھماکہ پر مشکوک لاش موجود ہے، دھماکے میں5رکشے، موٹرسائیکلز اور گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور بس سے اُترا تھا۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں