پاکستان بھر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2039 جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 26 تک ہوگئی ہے۔
پنجاب
پنجاب میں مزید 57 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد صوبے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 708 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس؛ کیسز سامنے آنے پر رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ قرار دے دیا
پنجاب میں اب تک کورونا سے 9 ہلاکتیں ہوئی ہیں جن میں سے لاہور میں 4، راولپنڈی 3 جب کہ رحیم یار خان اور فیصل آباد میں ایک ایک ہلاکت ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ صوبے میں اب تک 5 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔
سندھ
صوبائی محکمہ صحت کی سمری کے مطابق صوبے میں کیسز کی مجموعی تعداد 676 ہوگئی ہے جن میں سے کراچی سے کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:کراچی میں پہلا ڈرائیو تھرو کورونا ٹیسٹ سینٹر قائم، اب گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ٹیسٹ لیا جائے گا
محکمہ صحت کے مطابق کراچی میں کیسز کی تعداد 274 اور حیدرآباد میں 131 ہے جب کہ دادو اور جیکب آباد میں ایک ایک کیس ہے۔
سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے متاثرہ 10مریض صحت یاب ہوگئے۔
ترجمان نے بتایا کہ سندھ میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ حکومت کہنا تھا کہ لوگوں کو سیکھنا چاہیے آئسولیشن یا معاشرتی دوری ہی کورونا کا علاج ہے۔
خیبرپختونخوا
سرکاری پورٹل کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخواہ میں کیسز کی تعداد 253 ہوگئی ہے۔
بلوچستان
بلوچستان میں آج کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کی تصدیق صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کی۔
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں